کوریا میں غیر ملکیوں کے لیے وننوری گفٹ کارڈ کے ذریعے بچت کی گائیڈ

2025-12-19 09:00:01 게재

کوریا میں رہنے والے غیر ملکیوں کے لئے ایک بڑی پریشانی رہائشی اخراجات کا انتظام ہے. چونکہ راشن، باہر کھانا کھانے اور کیفے جیسے بہت سے مستقل اخراجات ہوتے ہیں، اس لئے بچت کا ایک چھوٹا سے ٹپ بھی بڑا فرق پیدا کرسکتا ہے.

آپ اکثر روایتی بازاروں کے داخلی راستوں یا دوکانوں کے دروازوں پر “Onnuri Gift Certificate Merchant‏” کا اسٹیکر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کا مطلب کے آپ وہاں نقد رقم کی طرح گفٹ سرٹیفکیٹ کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اب اس کا ڈیجیٹل ورژن بھی آگیا ہیں جس نے اسے بہت آسان بنا دیا ہے، اور سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کے غیر ملکی بھی اسے بغیر کسی خاص پابندی کے خرید سکتے ہیں۔

اونوری گفٹ سرٹیفکیٹ کا نظام روایتی بازاروں کو فروغ دینے کے لئے بنایا گیا تھا اور اسے بازاروں، ریستوران اور گلی محلوں کی دوکانوں جیسی مختلف جگہوں پر استعمال کیا جاسکتا ہیں. اس کا ڈجیل ورژن بھی دستیاب ہے. (https://onnurigift.or.kr/type_card/index)

مزید برآں، چونکہ کارڈ کی کارکردگی کا ریکارڈ (جیسے پوائنٹ کا حصول) ویسے ہے رہتا ہے، اس لئے بہت سے لوگ اسے “دوہرا فائدہ” کہتے ہیں۔ آپ ایپ کے اندر نقشے پر قریبی دوکانداروں کو دیکھ سکتے ہیں، جس سے یہ اجنبی علاقوں میں بی ایسے استعمال کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

سنگسینگ پے بیک (Sangsaeng Payback‏ ‏) کا نظام بھی مفید ہے۔ اگر ستمبر سے نومبر 2025 تک کا اخراجات 2024 کا اوسط ماہانہ اخراجات سے بڑھ جاتے ہیں، تو اضافے کا 20% ڈیجیٹل اونوری گفٹ سرٹیفکیٹ کی صورت میں واپس کردیا جائیگا. مثال کے طور پر, اگر اکتوبر 2025 میں آپ کے کارڈ کا استعمال پچھلے سال کی اسی مدت کا مقابلے میں 3 لاکھ وان زیادہ ہے، تو آپ 60 ہزار وان مالیت کے گفٹ سرٹیفکیٹس واپس حاصل کرسکتے ہیں۔

ان سرٹیفیکیٹس کا استعمال افراد کو ڈسکاؤنٹ دیتا ہے اور چھوٹے کاروباری مالکان کی فِروخت بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ خاص طور پر ان غیر ملکیوں کے لئے جن کے اخراجات زیادہ ہیں، ڈسکاؤنٹ کااثر محسوس ہوتا ہے۔

مزید مضامین دیکھیں >