کیا آپ کوریا میں حلال یا ویگن کھانے کی تلاش میں ہیں؟

2025-12-26 10:50:33 게재

مسلمانوں کے لئے حلال کھانا لازمی ہے، کیونکہ اسلام میں سور کا گوشتہ سختی سے منع ہے. تاہم، چونکہ بیشتر کوریا کے کھانوں میں سور کا گوشت ہوتا ہے، اسلئے مناسب کھانا تلاش کرنا مشکل ہوسکتا ہیں‏. ایسے حالات میں آنلائن ایپس بہت مددگار ثابت ہوتی ہیں. حلال ریستوران تلاش کرنے کے لئے MUFKO‏ (مسلم فرینڈلی کوریا) اور HalalKorea بہترین ذرائع ہیں. عام طور پر ازبک، عرب، اور پاکستانی ریستوران حلال ہوتے ہیں اور Kakao Map یا پھر Naver Map پر آسانی سے مل سکتے ہیں .اگر آپ حلال اجزاء کی ڈلیوری منگوانا چاہتے ہیں تو YesHalal اور Koreahalal حلال اجزاء ‏کے لئے بہترین ویبسائٹس ہیں کیونکہ یہ حلال اجزا فراہم کرتے ہیں۔ اور اگر آپ حلال کوریائی کھانے چکنا چاہتے ہیں تو‏ویجیٹیبل بیبمپاپ (سبزیوں والا بیبمپاپ)، ہیمولپاجیون ( سیفوڈ پاجیون)، ہوبکچوک ( کدو کا دلیہ)، کودیونگا کوئی ( گرلڈ میکریل) اورکمجاجون ( آلو کے پین کیکس) اچھے انتخاب ہیں ۔ اور ہاں ٹیمپل کے کھانے مکمل طور پر سبزی کے بنے ہوتے ہیں اسلئے وہ بھی حلال ہیں.

ویگن افراد کے لئے HappyCow بہترین ایپ ہے ریستوران تلاش کرنے کے لئے۔ کوریا میں ویگن کلچر پھیل رہا ہے، اور سیول اور بوسان میں بہت سے نئے ویگن ریستوران کھل رہی ہیں۔ تاہم، کوریا کبھی کبھی ‘ویجیٹرین’ اور ‘ویگن’ کے تصورات میں الجھن پیدا ہوجاتی ہے۔ اسلئے ہمیشہ اجزاء کو احتیاط سے چیک کرنا بہتر ہے۔ دیگر ممالک کے مقابلے میں یہاں ویگن کچھ محدود لگ سکتا ہے۔ لیکن فکر کرنے کے بالکل بھی ضرورت نہیں ہے، ہوبکچوک ( کدو کا دلیہ)، بیبمپاپ (سبزی والا اور انڈے کے بغیر)، کمجا جون ( آلو کے پین کیکس)، اور ٹیمپلز کا کھانا کوریائی ثقافت سے مزیدار انداز سے لطف اندوز ہونے کے لئے بہترین ویگن آپشنز ہیں۔ ‏

مزید مضامین دیکھیں >